وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ’وزیراعظم عمران خان کو انڈیا سے چینی اور کپاس درآمد کرنے کی سمری کا بطور وزیر تجارت پتا تھا اور ان کو آگاہی تھی کہ اس پر ای سی سی فیصلہ کرنے والی ہے۔‘
جمعے کے روز اردو نیوز سے ایک خصوصی انٹرویو میں جب ان سے سوال پوچھا گیا کہ کیا بطور وزیر تجارت وزیراعظم کو پتا تھا کہ انڈیا سے چینی درآمد کرنے کی سمری جا رہی ہے؟ تو ان کا جواب تھا ’ظاہر ہے، ظاہر ہے۔‘
اس خصوصی گفتگو میں فواد چوہدری نے یہ اعتراف بھی کیا کہ ’وہ فوج کے قریب ہیں اور بطور ادارہ راولپنڈی سے ان کے برسوں پرانے تعلقات ہیں۔‘
مزید پڑھیں