Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فن لینڈ کے وزیر خارجہ کی عادل الجبیر سے ملاقات

دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ و رکن کابینہ عادل الجبیر سے اتوار کو دفتر خارجہ ریاض میں فن لینڈ کے وزیرخارجہ بیکا ایوسکو نے ملاقات کی ہے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کےمطابق سعودی عرب اور فن لینڈ کے دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ علاقائی و بین الاقوامی حالات کا جائزہ لیا گیا۔ 
الجبیر نے وزیر خارجہ اور ان کے ہمراہ وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ اس موقع پر سعودی وزیر مملکت برائے امور افریقی ممالک احمد قطان ، ڈپٹی سیکریٹری خارجہ برائے بین الاقوامی امور ڈاکٹر معن حافظ اور دفتر خارجہ میں یورپی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل سلطان بن خزیم بھی شریک ہوئے۔ 

 

شیئر: