جدہ کے تاریخی علاقے میں عوامی بازار بند
کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقررہ جرمانے کردیے گئے۔(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں جدہ میونسپلٹی نے شہر کے تاریخی علاقے کے ایک عوامی بازار کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بند کیا ہے۔ سماجی فاصلے کی پابندی نہیں کی جارہی تھی۔
جدہ التاریخیہ بلدیہ کے چیئرمین انجینیئر سامی ملا نے بتایا کہ انسپکٹرز نے بازار کے تفتیشی دورے کے موقع پر یہ بات ریکارڈ کی کہ دکاندار عوامی بازار میں سماجی فاصلے کی پابندی کررہے ہیں اور نہ گاہک اس کا خیال رکھ رہے ہیں۔
عوامی بازار میں زبردست رش تھا۔ یہ صورتحال دیکھ کر بازار کو بند کردیا گیا۔
جدہ میونسپلٹی نے بیان میں کہا کہ تمام لوگوں کی سلامتی اس کا بڑا ہدف ہے۔ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں پر مقررہ جرمانے کردیے گئے۔
جدہ میونسپلٹی نے 940 شکایات سینٹر پر خلاف ورزیوں کی رپورٹ کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا- میونسپلٹی نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی جدہ کے باشندے اس حوالے سے میونسپلٹی کے ساتھ تعاون کرتے رہیں گے۔