Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صوابی میں فائرنگ سے انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج، اہلیہ اور دو بچے ہلاک

پولیس حکام کی جانب سے تاحال ملزمان کی گرفتاری کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں: فائل فوٹو اے ایف پی
پولیس حکام کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا میں صوابی انٹرچینج کے قریب فائرنگ کے واقعے میں انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج، ان کی اہلیہ اور دو بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق اتوار کو انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج آفتاب آفریدی صوابی انبار انٹرچینج کے قریب ان کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔
پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں جج آفتاب آفریدی  ان کی اہلیہ اور دو بچے ہلاک ہو گئے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس نے پولیس آفیسر شعیب خان کے حوالے سے بتایا ہے کہ جج آفتاب آفریدی سوات سے اسلام آباد جا رہے تھے۔ 
انھوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں آفتاب آفریدی کا دو سالہ بیٹا بھی شامل ہے۔ 
وزیراعظم عمران خان نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس بھیانک اقدام کے ذمہ دار گرفتار کیے جائیں گے اور ان سے پوری سختی سے نمٹا جائے گا۔
پولیس حکام کی جانب سے تاحال ملزمان کی گرفتاری کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔
 

 

 

شیئر: