Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک سال میں تین لاکھ 44 ہزار سے زیادہ مکان تیار

گذشتہ سال ہاوسنگ یونٹس کی تکمیل میں 4.3 فیصد اضا فہ ہوا ہے( فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں مکانات کی تکمیل گذشتہ سال 4.3 فیصد اضافے سے تین لاکھ 44 ہزار 553 ہاؤسنگ یونٹس ہو گئی ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق تعمیراتی کام گذشتہ سال تین لاکھ 50 ہزار 580 ہاؤسنگ یونٹس پر شروع ہوا جو سالانہ نمو کی شرح میں 9 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔
ہاؤسنگ ڈیٹا اینڈ آبزرویٹری سینٹر (ایچ ڈی او سی) کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ ہاؤسنگ سپورٹ پروگرام نے 2020 میں ریکارڈ اضافے کے بعد تقریباً 2 لاکھ 22 ہزارخاندانوں کی بھی مدد کی۔
سعودی عرب مملکت میں نئی ہاؤسنگ میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کر رہا ہے تاکہ اس کی بڑی طلب کو پورا کیا جا سکے جبکہ اسی دوران ایک فلیجنگ مارگیج مارکیٹ ہزاروں سعودی ہوم بائیرز کو مالی اعانت فراہم کر رہا ہے۔
سعودی خاندانوں کو فراہم کی جانے والی نئی ہاؤسنگ فنانس 2020 کے دوران بڑھ کر 2 لاکھ 95 ہزار 590  معاہدوں تک ہو گئی تھی جس میں چوتھی سہ ماہی میں 87 ہزار 85 معاہدے شامل ہیں جن کی مالیت 44 بلین ریال (11.72 بلین ڈالر) سے زیادہ ہے۔

 

شیئر: