سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مصحف الحرمین شریفین ایپ مقدس مساجد کی انتظامیہ کی سرکاری ایپ ہے۔ یہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں تراویح کی ریکارڈنگ پر مشتمل ہے۔ اس میں دونوں مقدس مساجد کے ائمہ کی آوازوں میں قرآن پاک کی تلاوت محفوظ ہے۔
اس ایپ میں آسان تفسیر بھی شامل کی گئی ہے۔ کسی بھی سورت اور کسی بھی آیت کی تفسیر بھی دریافت کی جاسکتی ہے۔ رنگ، نقش اور آیت و سورت کے نمبر کے ساتھ قرآن کریم کی ایک، ایک آیت کی تفسیر الگ الگ بیان کی گئی ہے۔
مصحف الحرمین شریفین ایپ متعدد خصوصیات سے آراستہ ہے۔ اس کی ایک خوبی یہ ہے کہ قرآن کریم کا کوئی بھی لفظ اور جملہ ریکارڈ وقت میں تلاش کیا جاسکتا ہے۔
سورت کے نام سے بٹن پش کرنے پر مطلوبہ جملہ یا مطلوبہ لفظ تک رسائی ممکن ہے۔
علاوہ ازیں صفحے کے نمبر سے اور قرآن پاک کے سپاروں کے ابتدائی حصے بھی آسانی سے معلوم کیے جاسکتے ہیں۔
اس ایپ کی تیاری میں جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور فائدہ اٹھایا گیا ہے۔ یہ ایپ سعودی وژن 2030 کے اہداف میں سے ایک ہے۔ اعلی قیادت کی ہدایت پر تیار کی گئی ہے۔