Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنر مدینہ کی جانب سے’ میرا سکول ڈیجیٹل مقابلہ‘ جیتنے والوں کےلیے اعزاز

مستقبل میں طلبہ کے لئےکامیابیوں کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئےمبارکباد دی۔ (فوٹو عرب نیوز)
مدینہ منورہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان نے منگل کو سکول کی سطح پر منعقدہ علاقائی مقابلے جیتنے والوں کو اعزازات سے نوازا ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق گورنر نے انعامات جیتنے والے طلبہ و طالبات کو مستقبل میں ان کے لئے کامیابیوں کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد دی۔
مدینہ منورہ ایجوکیشن کے ڈائریکٹر نصرالعبد الکریم نے کہا کہ ’میرا سکول ڈیجیٹل مقابلہ‘ میں تین شعبے تعلیم، معلومات اور تعلیم و تربیت شامل ہیں۔

تجربے میں اضافے کے لئے ڈیجیٹل مواد کو خوب سے خوب تر بنانا ہے۔(فوٹو عرب نیوز)

نصر العبد الکریم نے بتایا کہ ان صحت مند مقابلوں کا مقصد تعلیم کو فروغ دینا، آن لائن سیکھنے کے رجحان اور فاصلاتی تعلیم کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
اس کے علاوہ سعودی طلبہ کے تجربے میں اضافے کے لئے ڈیجیٹل مواد کو خوب سے خوب تر بنانا بھی اس میں شامل ہے۔
شعبہ تعلیم کےعہدیدار نے مزید کہا کہ اس طرح کے پروگرام تعلیم کےعمل میں کمیونٹی کی شراکت میں اضافہ کرتے ہیں اور پیشہ ورانہ مہارت کو وسیع کرنے کا باعث بنتے ہیں۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام طلبہ میں مثبت اقدار کو فروغ دینے اور سازگار ماحول پیدا کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔
انہوں نے آج کی دنیا میں فاصلاتی اور آن لائن تعلیم کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے جدید ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کرنے اور طلبہ کو ڈیجیٹل مہارت کے حصول میں مدد دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے واضح کیا کہ سعودی عرب جدید آلات اور تکنیکس کا استعمال کرکے اپنے تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لئے انتہائی موثر اقدامات کر رہا ہے۔
 

شیئر: