Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ میں 3 ارب ریال کے منصوبوں کا سنگ بنیاد

ینبع میں ’لؤلؤۃ الدیار‘ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا گیا- فوٹو: سبق
مدینہ منورہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان نے تین ارب ریال سے زیادہ لاگت کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق  فیصل بن سلمان نے ینبع میں ’لؤلؤۃ الدیار‘ منصوبے کا بھی سنگ بنیاد رکھا- یہ وزارت آباد کاری اور نجی ادارے کا مشترکہ منصوبہ ہے-

ٹاؤن ہاؤس جدید سہولتوں سے آراستہ ہوگا- فوٹو: سبق

اس موقع پر نائب وزیر آباد کاری انجینیئر عبداللہ البدیر بھی موجود تھے- گورنر نے رہائشی منصوبے کا دورہ کیا- انہیں اس موقع پر ماڈل بنگلے  کا معائنہ کرایا گیا- رہائشی منصوبہ مقامی شہریوں کے لیے تیار کرایا جا رہا ہے-
لؤلؤۃ الدیار میں ٹاؤن ہاؤس طرز کے 1182 رہائشی یونٹ ہوں گے-  ہر ایک کی قیمت 5 لاکھ 15 ہزار ریال سے شروع ہوگی- ہر رہائشی یونٹ 706.960 مربع میٹر کے پلاٹ پر بنے گا-
ٹاؤن ہاؤس پارک، سکول، ہسپتال، ٹرانسپورٹ سٹیشن سمیت رفاہ عام کے جملہ  وسائل سے آراستہ ہوگا-

گورنر مدینہ نے ماڈل بنگلے کا معائنہ کیا- فوٹو: سبق

ینبع میں ’رواسن‘ پروجیکٹ بھی قائم کیا جائے گا- یہ  235.130 مربع میٹر میں تعمیر کیا جائے گا- یہ 656 رہائشی یونٹ پر مشتمل ہوگا- ان میں 364 فلیٹ ہوں گے- ہر فلیٹ کی قیمت 4 لاکھ بیس ہزار ریال سے شروع ہوگی جبکہ 292 ٹاؤن ہاؤس ہوں گے-
نائب وزیر آباد کاری نے کہا کہ لؤلؤۃ الدیار ینبع کا انتہائی اہم رہائشی منصوبہ ہے- مدینہ منورہ ریجن میں مزید 7 رہائشی منصوبے زیر تکمیل ہیں- ان میں  9535 رہائشی یونٹ بنیں گے جبکہ 6 ہاؤسنگ سیکٹرز میں 7586 پلاٹس شہریوں میں تقسیم ہوں گے-
سبق ویب سائٹ کے مطابق فیصل بن سلمان نے کہا کہ مدینہ منورہ ریجن میں 3 ارب ریال سے زیادہ لاگت کے منصوبے اس بات کا ثبوت ہیں کہ شاہ سلمان کی حکومت عوام کی صلاح و فلاح کے لیے موثر اقدامات کر رہی ہے-
گورنر مدینہ منورہ نے کہاکہ مختلف سرکاری ادارے نجی اداروں کے ساتھ یکجہتی پیدا کرکے ترقیاتی اور رفاہی منصوبے روبعمل لا رہے ہیں-

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: