رمضان میں موٹاپے سے بچنے کے لیے کن چیزوں سے پرہیز ضروری
رمضان میں موٹاپے سے بچنے کے لیے کن چیزوں سے پرہیز ضروری
جمعہ 16 اپریل 2021 5:22
عربی پلاؤ (کبسہ) سے پرہیز کیا جائے- (فوٹو اخبار24)
ماہرین خوراک نے رمضان المبارک میں موٹاپے سے بچنے کے لیے 5 چیزوں سے پرہیز کرنے کا مشورہ دیا ہے-
اخبار 24 کے مطابق رمضان کے مہینے میں بعض لوگوں کا وزن کھانے پینے کی غلط عادتوں کی وجہ سے بڑھ جاتا ہے- موٹاپے سے بچنے کے لیے مندرجہ ذیل مشوروں پر عمل کیا جائے-
امراض قلب کے ماہر ڈاکٹر النمر نے خبردار کیا ہے کہ سحری میں عربی پلاؤ (کبسہ) نہ کھائیں- اس سے وزن بڑھتا ہے-
رمضان میں ورزش چھوڑ دینے سے وزن بڑھتا ہے- (فوٹو عرب نیوز)
چاول اور گوشت کھانے کے فوری بعد سونے سے وزن میں اضافہ ہوتا ہے- کم از کم دو گھنٹے بعد بستر پر جائیں-
رمضان میں چھ گھنٹے سے کم نیند لینے کی وجہ سے بھی وزن بڑھ جاتا ہے- نیند کا اہتمام کیا جائے-
رمضان میں افطار اور سحر کے درمیان پانی معقول مقدار میں نہ پینے کی وجہ سے وزن بڑھتا ہے-
افطار میں مرغن اور میٹھی اشیا کم کھائی جائیں- (فوٹو اخبار 24)
پانی کے بجائے میٹھے مشروبات کے استعمال سے بھی وزن بڑھتا ہے-
رمضان المبارک کے دوران ورزش چھوڑ دینے کی وجہ سے بھی وزن بڑھ جاتا ہے-
افطار میں مرغن غذاؤں اور مٹھائیاں زیادہ مقدار میں کھانے سے اور نمکین کھانے زیادہ استعمال کرنے سے بھی وزن بڑھتا ہے-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں