Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجران کے ہسپتال میں روبوٹ ٹیکنالوجی کی مدد سے پندرہ کامیاب آپریشن

روبوٹ کی مدد سے دو آپریشن مٹاپے سے متعلق کیے گئے(فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں نجران میں کنگ خالد ہسپتال کے سرجنوں نے 2021 کے دوران روبوٹ ٹیکنالوجی کی مدد سے 15 کامیاب آپریشن کیے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق نجران محکمہ صحت نے بتایا کہ چھ آپریشن گردے اور پانچ آپریشن کینسر کے کیے گئے۔
 بیان میں محکمہ  صحت نے بتایا کہ روبوٹ کی مدد سے دو آپریشن مٹاپے سے متعلق کیے گئے جبکہ ایک آپریشن کے ذریعے پروسٹیڈ سے لوہے کا ایک ٹکڑا نکالا گیا۔ 

شیئر: