Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چند ٹِپس جو روزے کو بنائیں آپ کے لیے آسان

رمضان کا مہینہ زیادہ دور نہیں رہ گیا۔ اگر آپ روزے رکھنے کی تیاری کر رہے ہیں یا پہلی بار روزہ رکھنے والے ہیں تو اپنے جسم کی آسانی کے لیے رمضان سے قبل ان ٹپس کو آزمائیں۔
عرب نیوز میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں غذائی ماہرین کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ رمضان کے آغاز سے قبل ہی پہلا کام یہ کیا جائے کہ اپنے جسم کو ہائیڈریشن کی موافق ترین حالت میں لے جانے کے لیے پانی کی مقدار میں اضافہ کریں۔
رمضان میں جسم میں پانی کی سطح کم ہو جاتی ہے اور خاص طور پر گرمی اگر مئی کی ہو تو یہ کمی اور بھی بڑھ جاتی ہے۔
اگلے دنوں میں جسم پر پڑے والے اس اثر کو کم رکھنے کی کوشش کریں اور ابھی سے ہر روز پانی کے ایک یا دو اضافی گلاس پینا شروع کر دیں۔
کیلوریز کی مقدار کو کم کریں
اگرچہ کچھ لوگوں کو زیادہ کھانے کا شوق ہو سکتا ہے لیکن آپ کو کرنا یہ ہے کہ رمضان کے دوران بھوک نہ لگے۔
رمضان سے پہلے زیادہ خوراک کھانے سے، جسم کو زیادہ کھانے کی عادت پڑ جاتی ہے۔ اپنے جسم میں کیلوریز کی مقدار کو کم کرنے کے لیے ابھی سے چربی والے کھانوں کے بجائے وہ کھانے کھائیں جن میں پروٹین زیادہ ہوتی ہے۔
کافی چائے پینا کم کریں
فرض کریں آپ کافی یا چائے پیتے ہیں۔ اگر آپ ابھی سے یہ  پینا کم کر دیں گے تو رمضان کے آغاز میں کافی نہ پینے کی مشکل اور کافی چھوڑنے کی وجہ سے ہونے والا سر درد کم ہو جائے گا۔

روزوں سے قبل ہی پانی کی مقدار میں اضافہ کر دیں (فوٹو: انسپلیش)

دن میں ایک دو مرتبہ کافی یا چائے کے اثر کو کم کرنے والی چیزیں لیں، خاص طور پر سہ پہر کے وقت کیونکہ رمضان میں یہی وہ وقت ہوگا جب آپ کا جسم روزے کے دوران کیفین کے لیے بے تاب ہو گا۔ اگر آپ سگریٹ نوش ہیں تو ابھی سے سگریٹ کی تعداد میں بھی کمی کرنا شروع کر دیں۔

ماہرین کے مطابق چائے یا کافی کی مقدار میں کمی کی جائے تو روزے رکھنے میں آسانی ہوتی ہے (فوٹو: انسپلیش)

نیند کے اوقات کو تبدیل کرنا شروع کریں
ہر روز نیند سے جاگنے کے لیے آپ جس وقت کا الارم لگاتے ہیں، آج سے روزانہ اس وقت سے کچھ پہلے کا الارم لگائیں۔ اگر آپ عام طور پر صبح سات بجے اٹھتے ہیں تو صبح چھ بجے اور پھر صبح ساڑھے پر اٹھنے کی کوشش کریں۔
نیند کی کمی کا ازالہ جلدی سو کر کریں۔ اس چھوٹی سی تبدیلی کے ذریعے آپ سحری کے وقت آسانی سے جاگنے کے قابل ہو جائیں گے۔

نیند کے معمول کو تبدیل کرتے ہوئے ایک گھنٹہ قبل بیدار ہونے کی مشق کریں (فوٹو: انسپلیش)

سنیکس کم کر دیں
ہم میں سے بہت سے لوگوں کا جسم تین کھانوں کے علاوہ دن میں سنیکس اور مشروبات کا عادی ہوتا ہے۔ اگر آپ آج سے رمضان شروع ہونے تک پانی کے علاوہ تمام سنیکس اور مشروبات کا استعمال کرنا ختم کر دیں تو روزے کے دوران جسم کو اس نئی تبدیلی کے ساتھ ہم آہنگ ہونے میں زیادہ دقت نہیں ہوگی کیونکہ رمضان میں آپ ایک ہی بڑا کھانا چھوڑ رہے ہوں گے یعنی لنچ سنیک اور مشروبات تو آپ ان  کو پہلے ہی چھوڑ چکے ہوں گے۔

شیئر: