وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ’بدقسمتی سے بعض اوقات سیاسی اور مذہبی جماعتیں اسلام کے نام کا غلط استعمال کر کے ملک کو نقصان پہنچاتی ہیں۔‘
پیر کے روز اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’ہم سب کا مقصد ایک ہے، ہم سب پیغمبر اسلام سے پیار کرتے ہیں لیکن کئی بار اس پیار کا غلط استعمال کیا جاتا ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم تنظیم قرار دے دیا گیاNode ID: 557671
-
تحریک لبیک پر پابندی ملکی سیاست پر کس طرح اثرانداز ہوگی؟Node ID: 557706
-
تحریک لبیک کے سوشل اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کی جائے:سی ٹی ڈیNode ID: 558106
انہوں نے کہا کہ ’کیا پیغمبر اسلام کی توہین سے ہمیں تکلیف نہیں ہوتی؟ کیا کبھی کسی نے دل چیر کر دیکھا ہے کہ کس کو زیادہ تکلیف ہوتی ہے اور کس کو کم؟‘
اسی حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے پیر کو ایک ٹویٹ کے ذریعے بتایا کہ ’وزیراعظم عمران خان آج شام 4:30 بجے قوم سے خطاب کریں گے۔‘
وزیر اطلاعات کے مطابق ’وزیراعظم عمران خان اپنے خطاب میں قوم کو موجودہ صورت حال پر اعتماد میں لیں گے۔‘
اس سے قبل اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ’اپنے ملک میں توڑ پھوڑ سے ہمارا اپنا ہی نقصان ہوتا ہے، مغرب کو اس سے فرق نہیں پڑتا۔‘
انہوں نے کہا کہ ’جب ہم اسلامی ممالک کے سربراہان کو خط لکھیں گے تو فرق پڑے گا۔‘
عمران خان کے مطابق ’ہمیں اس سلسلے میں مہم چلانے کی ضرورت ہے اور میں یہ مہم چلاؤں گا۔‘
وزیر اعظم پاکستان عمرا ن خان آج قوم سے خطاب کریں گے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 19, 2021
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ’جب تک ہم اپنے ملک میں توڑ پھوڑ کرتے رہیں گے اس سے اس مسئلے کا کوئی حل نہیں نکلے گا، ہم جو مہم چلائیں گے اس سے بڑی تبدیلی آئے گی۔‘
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’ایک وقت آئے کہ مغرب میں بھی پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کرتے ہوئے خوف آئے گا۔‘
اس سے پہلے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ’حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کی بات چیت شروع ہو گئی ہے۔ انہوں نے 11 ’یرغمال‘ پولیس اہلکار چھوڑ دیے ہیں۔ پہلا دور کافی بہتری سے مکمل ہوا ہے۔ پیر کی صبح بات چیت کا دوسرا راؤنڈ ہوگا‘
