موبایلی کو 'ہوم فائبر بزنس' سے منافع میں 74 فیصد اضافہ
موبایلی کو 'ہوم فائبر بزنس' سے منافع میں 74 فیصد اضافہ
پیر 19 اپریل 2021 14:01
کورونا میں سوشل میڈیا پر رابطوں کے لئے زیادہ سے زیادہ لوگ آن لائن گئے۔(فوٹو عرب نیوز)
رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں موبایلی کے خالص منافع میں تقریباً 74 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 226 ملین ریال ہوگیا۔ منافع میں یہ اضافہ ' ہوم فائبر بزنس' کے باعث ہوا۔
عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران مجموعی طور پر محصولات بڑے پیمانے پرہموار رہے جو 3.6ارب ریال تھے۔ یہ بات سعودی ٹیلی کام جائنٹ نے پیر کو سٹاک ایکسچینج فائلنگ میں کہی۔
کورونا کی عالمگیر وبا نے عالمی ٹیلی مواصلات کی صنعت میں مخلوط صورتحال پیدا کر دی ہے۔ کچھ کاروباری لائنوں مثلاً ہوم فائبرکو فروغ ملا کیونکہ خریداری اور سوشل میڈیا پراحباب سے رابطوں کے لئے زیادہ سے زیادہ لوگ آن لائن گئے۔
دوسری جانب بین الاقوامی رومنگ چارجز میں انحطاط آیا کیونکہ وبا نے لوگوں کوگھروں میں رہنے پر مجبور کیا۔
انالیسس میسن کے ایک مطالعے کے مطابق کورونا کی وبا کے باعث گزشتہ برس کی عالمی شعبے کی آمدنی سے تقریباً 43 ارب ڈالرز کا صفایا ہوا۔
موبایلی نے اس مدت کے دوران اپنے منافع میں اضافے کو اپنے ' فائبر ٹو ہوم ایکٹیو بیس' سے منسوب کیا جس نے بین الاقوامی رومنگ میں کمی کو پوراکیا۔
مجموعی مالیاتی چارجز کے ساتھ فنڈنگ کی شرح میں کمی سے بھی کمپنی کو فائدہ ہوا۔ فنڈنگ ریٹس تقریباً 22 فیصد کمی کے ساتھ 126ملین سعودی ریال تک پہنچ گئے۔