Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں چوبیس گھنٹے گالف گاڑیوں کی سروس

زائرین کو سوار کرنے سے قبل اور بعد میں سینیٹائز کیا جائے گا۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں مقدس مساجد کی انتظامیہ نے مسجد الحرام کے مشرقی اور مغربی صحنوں میں بوڑھے اور معذور افراد  کے لیے گالف گاڑیوں کی سروس بحال کردی ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق مقدس مساجد کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ مسجد الحرام میں نماز اور عمرہ کے لیے آنے والے بوڑھے اور معذور زائرین کو چوبیس گھنٹے  گالف گاڑی کی سروس مہیا ہوگی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اعلی قیادت کی ہدایت ہے کہ زائرین کو عبادت، عمرے کی ادائیگی میں مطلوب ہر سہولت ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جائے۔ گالف گاڑیاں سینیٹائزڈ ہوں گی۔ ان میں زائرین کو سوار کرنے سے قبل اور بعد میں سینیٹائزنگ کا اہتمام کیا جائے گا۔

شیئر: