سفری پابندیوں کے خاتمے میں کچھ دن، سستے ٹکٹ اور ٹرک ہوٹل سمیت مقبول ویڈیوز
سعودی عرب کی ایئرلائن (السعودیہ) کی سفری پابندیوں کے خاتمے کے بارے میں حالیہ ٹویٹس کی ویڈیوز کو کافی دیکھا گیا۔ اس کے علاوہ انشورنس کمپنی یا مالیاتی ادارے سے کسی بھی قسم کی شکایت اور سعودی عرب میں ٹرک ہوٹل اور چپل کباب کے ڈھابوں کے بارے میں ویڈیوز کو بھی پسند کیا گیا۔
ایئر لائنز کے ٹکٹ کب تک سستے، کتنے مہنگے ہوں گے؟ :سعودی عرب میں سفری پابندیوں کے خاتمے میں کچھ دن رہ گئے ہیں۔ اس حوالے سے ایئر لائنز کے ٹکٹ کب تک سستے، کتنے مہنگے ہوں گے؟
’ اپنی اگلی منزل شیئر کریں‘ السعودیہ کا ایک اور ٹویٹ: سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے ’ آپ نے سفری بیگ تیار کر لیے ‘ کے بعد ایک اور ٹویٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے’اپنی اگلی منزل شیئر کریں‘۔
گاڑی کا حادثہ یا جنرل انشورنس کلیم، تاخیر پر شکایات کہاں درج کرائیں؟:سعودی عرب میں کسی بھی انشورنس کمپنی یا مالیاتی ادارے سے کسی بھی قسم کی شکایت ہونے کی صورت میں ساما کیئر کے پورٹل پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے لاگ ان کیا جائے.
سعودی عرب میں ٹرک ہوٹل اور چپل کباب کے ڈھابے:سعودی عرب میں روایتی ٹرک ہوٹل ہائی ویزے پر ہیں یا ایسی آبادیوں میں جہاں ہیوی گاڑیوں کے سٹینڈز ہیں۔ سعودی عرب میں روایتی ٹرک ہوٹل اور چپل کباب کے ڈھابوں میں خاص کیا ہے؟
ماہ رمضان میں روایتی مشروبات اور افطار دسترخوان:جانیں کہ ماہ رمضان میں سعودی عرب میں کون سے روایتی مشروبات استعمال کیے جاتے ہیں اور افطار دسترخوان میں خاص کیا ہے؟
طائف کے الشفا علاقے کا فضائی منظر:طائف کے پہاڑی مقام ’شفا‘ میں بارش اور ژالہ باری کے بعد علاقے کے حسن کو چار چاند لگ گئے۔ سیاحتی مقام ’شفا‘ نے سفید چادر اوڑھ لی۔
رمضان کے قوانین اور اوقات کار کا نظام کیا ہے؟:سعودی عرب میں رمضان کے قوانین اور اوقات کار کا نظام جس کے بارے میں جاننا ضروری ہے۔
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات کی ایک اہم مثال:سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض اور اہم شہر جدہ میں متعدد شاہراہیں اہم پاکستانی شخصیات سے منسوب ہیں۔
مسجد الحرام میں تراویح:مسجد الحرام میں پیر کو کورونا وائرس سے بچاو کے لیے سخت احتیاطی تدابیر کے ساتھ پہلی تراویح ادا کی گئی۔
طائف کے گلاب سے تیار کیا جانے والا عطر:طائف کے گلاب سے تیار کیا جانے والا عطر دنیا کا مہنگا ترین مانا جاتا ہے ۔ گلابی پھول 45 سے 60 دنوں کے درمیان طائف میں میسر ہوتا ہے۔
جی 20 ‘ کے حوالے سے دستاویزی فلم جمعے کو ریلیز کی جائے گی:دستایزی فلم میں ولی عہد محمد بن سلمان کے اس معروف قول کی تاکید کی گئی ہے جس میں وہ کہا کرتے ہیں کہ نوجوان ہی اس ملک کا سرمایہ اور حقیقی طاقت ہیں۔ دستاویزی فلم میں گذشتہ برس نومبر میں ہونے والی جی 20 سربراہ کانفرنس کی اہم مناظر کے شاٹس بھی پیش کیے جائیں گے۔
<
چھ سو میٹر طویل ہلال:رمضان المبارک کی مناسب سے الاحسا کے جواثا سیاحتی پارک میں چھ سو میٹر طویل چاند بنایا گیا اور اس کے اردگرد لالٹین و روشن ستاروں کو بھر دیا گیا ۔
خانہ کعبہ اعلیٰ درجے کے عود سے معطر:خانہ کعبہ کو اعلیٰ قسم کے عود سے معطر کیا جاتا ہے ۔مسجد الحرام اور خانہ کعبہ کو معطر کرنا اور رکھنا اعلیٰ انتظامیہ کے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ حجر اسود، رکن یمانی اور ملتزم پر روزانہ 20 تولہ عود استعمال کیا جاتا ہے۔
عسیر میں سفید چادر:عسیرمیں موسلا دھار بارش کے ساتھ اولے گرنے سے ہر طرف سفیدی چھا گئی۔