Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنر الشرقیہ ریجن سے سفیر پاکستان کی الوداعی ملاقات

سعودی عرب اور پاکستان کے اچھے تعلقات کے حوالے سے بات چیت کی گئی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے الشرقیہ ریجن کے گورنر شہزادہ سعود بن نایف عبدالعزیز سے منگل کو پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز نے الوداعی ملاقات کی ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق گورنر شہزادہ سعود بن نایف عبدالعزیز نے سبکدوش ہونے والے سفیر راجہ علی اعجاز کا اپنے دفتر میں خیرمقدم کیا۔
اس موقع پر برادر ملکوں سعودی عرب اور پاکستان کے اچھے تعلقات کے حوالے سے بات چیت بھی کی گئی۔

شیئر: