Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان، انڈیا اور بنگلہ دیشی مسافروں کے عمان میں داخلے پر پابندی عائد

عمانی شہری، سفارت کار، طبی عملے اور ان کے خاندانوں کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہے (فوٹو: ٹائمز آف عمان)
عمان کی کورونا وائرس کے سدباب کے لیے کام کرنے والی سپریم کمیٹی نے پاکستان، انڈیا اور بنگلہ دیش سے مسافروں کے آنے پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔
ٹائمز آف عمان کے مطابق کمیٹی نے ان ممالک کا گذشتہ 14 روز میں سفر کرنے والوں پر بھی سلطنت میں داخلے کی پابندی عائد کی ہے۔
پابندی کا اطلاق سنیچر 24 اپریل کی شام مقامی وقت کے مطابق 6 بجے ہوگا، یہ پابندی اگلے اعلان تک جاری رہے گی۔
یہ تینوں ممالک ان ممالک کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں، جن کے افراد کو عمان آنے کی اجازت نہیں ہے۔
سپریم کمیٹی نے یہ فیصلہ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیا ہے۔
تاہم عمانی شہری، سفارت کار، طبی عملے اور ان کے خاندانوں کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہے۔
جن گروہوں کو استثنیٰ حاصل ہے انہیں عمان میں داخل ہونے کے بعد کورونا ضوابط سے گزرنا پڑے گا۔
اس کے علاوہ کمیٹی نے کمرشل کمپلیکسز اور دیگر تجارتی مقامات میں 12 سال سے کم عمر بچوں کے داخلے پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔
اس کے علاوہ کمرشل کمپلیکسز، کمرشل آؤٹ لیٹس اور ریستوران کو کاہگوں کی آمد کو محدود کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ صرف 50 فیصد کاہگوں کو آنے کی اجازت دیں۔
ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

شیئر: