Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گلی میں کھیلتا بچہ کتوں کے حملے سے کیسے بچا؟

سعودی عرب میں ایک شہری نے گلی میں کھیلتے بچے کو آوارہ کتوں سے بچا لیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
اخبار 24 کے مطابق قصیم ریجن کے شہر بریدہ ایک بچہ گلی میں سائیکل چلا رہا تھا جب آوارہ کتے اس پر حملہ آور ہونے والے تھے کہ ایک گاڑی نے ڈرائیور نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے اس بچے کو کتوں کے حملے سے بچا لیا۔
بچے کے والد سعودی شہری زياد المشيقح نے سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جس لمحے کتے بچے پر حملہ آور ہونے لگتے ہیں قریب سے ہی گزرنے والی ایک گاڑی کا ڈرائیور اس بچے کو حملے سے بچا لیتا ہے۔ 
بچے کے والد نے اس واقعے کے بارے میں متعلقہ حکام کو آگاہ کیا جس کے بعد اس معاملے کو قصیم ریجن میونسپلٹی سینٹر کے محاز محکمے بھیج دیا گیا ہے۔

شیئر: