بُکنگ پر جہاز فراہم کرنے والی نجی ہوا بازی کمپنی ’ایکس او‘نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں پروازوں کی طلب میں ’زبردست اضافہ‘ ہوا ہے جس کی وجہ سے 2020 کے مقابلے میں 2021 کی پہلی سہ ماہی کے دوران اس کی ممبرشپ میں بھی 298 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ’ایکس او‘ نے اُوبر بزنس ماڈل اختیار کرتے ہوئے اسے اپنے نجی جیٹ طیاروں کے لیے اپنا لیا ہے، جس سے ممبرز بوقتِ ضرورت نجی فلائٹس یا انفرادی نشستیں بُک کروا سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
’2020 میں سیاح بھی سیر کے لیے خلا میں جا سکیں گے‘Node ID: 422201
-
سعودی فلائنگ کلب کے تحت سپورٹس ایئرشوNode ID: 519601
-
سعودی ایئرپورٹس پر کورونا ایس او پیز کی پابندی سختNode ID: 559596
اس کے زیادہ تر آپریشنز امریکہ میں ہیں اور اسے زیادہ آمدنی بھی وہیں سے حاصل ہوتی ہے۔ رواں سال کے پہلے تین ماہ کے دوران اس کی بین الاقوامی ممبرشپ میں 167 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
کمپنی کی جانب سے میڈیا کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’سعودی عرب کے اندر پروازوں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور ساتھ ہی یورپ اور افریقہ کے ساتھ علاقائی سفر میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔‘ اس بیان سے ایکس او کی ان شہروں اور مقامات تک رسائی فراہم کرنے کی صلاحیت بھی اجاگر ہوتی ہے جنہیں کمرشل فلائٹس نظر انداز کر دیتی ہیں۔
سنہ 2006 میں شروع ہونے والی کمپنی ایکس او وسٹا گلوبل ہولڈنگ کا حصہ ہے جس کا ہیڈکوارٹر دبئی میں ہے جو 187 ممالک میں پرائیویٹ طیارے بُکنگ پر فراہم کرنے کی خدمات پیش کرتی ہے۔
کووڈ-19 کے پھیلاؤ سے نمٹنے کی اپنی حکمت عملی کے تحت سعودی عرب نے مارچ 2020 میں تمام پروازیں بند کر دی تھیں۔
