Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گیارہ علاقوں میں اتوار کو کہیں بارش اور کہیں ژالہ باری کا امکان

بعض علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ گردو غبار کا بھی امکان ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق مملکت کے گیارہ علاقوں میں اتوار 25 اپریل کو بارش جبکہ بعض مقامات پرتیز ہوا اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
ویب نیوز ’عاجل‘ کے مطابق محکمہ موسمیات کے ٹوئٹر پر موسم کے حوالے سے کہا گیا کہ جازان ، نجران ، عسیر ، الباحہ اور مکہ مکرمہ ریجن میں بعض مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ مدینہ منورہ ریجن کے بعض علاقوں میں بھی بارش کی توقع ہے۔ 
محکمہ کا کہنا ہے کہ تبوک، حائل ، الجوف ، شمالی حدود اور قصیم ریجنز میں مطلع آبرآلود رہے گا جبکہ بعض علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ گردو غبار کا بھی امکان ہے۔ 
متوقع درجہ حرارت کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مملکت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت حفرالباطن میں رہے گا جہاں پارہ 42 ڈگری ہو گا ۔
مکہ مکرمہ ریجن میں درجہ حرارت 41 ڈگری اور کم سے کم 26 ڈگری رہے گا۔ مدینہ منورہ میں زیادہ سے زیادہ 38 اور کم سے کم 26 ڈگری اور جدہ میں 36 ڈگری ، دمام میں 40 جبکہ ریاض میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری تک ہوگا۔ 
مملکت میں سب سے کم درجہ حرارت الباحہ ریجن میں ریکارڈ کیا گیا جہاں پارہ 21 ڈگری سے 17 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچے گا جبکہ ابھا میں 25 ڈگری اور کم سے کم 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔ 

شیئر: