عرب اتحاد کے ترجمان نے کہا ہے کہ اتوار کی صبح حوثی ملیشیا کا ایک ڈرون حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔
سبق ویب کے مطابق عرب اتحاد نے بتایا کہ حوثیوں کی جانب سے جنوبی سعودی عرب کی طرف بھیجے گئے ڈرون کو راستے میں روک کر تباہ کردیا گیا۔
عرب اتحاد جو یمن میں بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کی قانونی حیثیت کی بحالی کے لیے جنگ لڑ رہا ہے کہا کہ ’بین الاقوامی انسانی قانون کے مطابق شہریوں کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں‘۔
یاد رہے کہ جمعے کو جنوبی سعودی عرب خمیس مشیط اور جازان کی طرف بھیجے جانے والے تین ڈرونز بھی راستے میں روک کر تباہ کردیے گئے تھے۔