Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوری اور غیر ملکی ورکرز سے لوٹ مار کرنے والے ملزمان گرفتار

گرفتار افراد کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا- (فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں الشرقیہ پولیس کے ترجمان محمد الدریھم نے  کہا ہے کہ چوری کی مختلف وارداتوں میں ملوث تین سعودی شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ  ریاض پولیس نے غیرملکیوں کو لوٹنے والے چار تارکین کو حراست میں لےلیا۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی شہریوں نے زیر تعمیر عمارتوں سے الیکٹرانک آلات چوری کیے تھے جبکہ القطیف کے سکولوں میں بھی چوری کی واردات کی تھی۔
ترجمان نے بتایا کہ مسروقہ سامان کی قیمت کا تخمینہ ساڑھے چھ لاکھ ریال کا لگایا گیا ہے۔ 
 تینوں مقامی شہریوں کے خلاف مقدمہے درج کرلیا گیا۔ قانونی کارروائی کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ 
دریں اثنا ریاض پولیس کے ترجمان خالد الکریدیس کے مطابق پولیس کے بھیس میں غیرملکی ورکرز کو لوٹنے والے چار تارکین وطن کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس نے غیرملکی ورکرز کی شکایت پر ملزمان کی شناخت کرکے انہیں گرفتار کرلیا۔ ان میں سے تین سوڈانی تھے جبکہ چوتھے کا تعلق چاڈ سے ہے۔ یہ عمر کے تیسرے اور چوتھے عشرے میں ہیں۔ تارکین وطن نے دارالحکومت ریاض کے ایک محلے کے دو گھروں میں گھس کر وارداتیں کی تھیں۔ 
الکریدیس نے بتایا کہ  تارکین نے اسلحہ کے بل پر غیرملکی ورکرز سے نقدی، قیمتی اشیا اور مختلف سامان لوٹا تھا۔ مقدمہ درج کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: