Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اکاونٹس ہولڈرز سے ہزاروں ریال اینٹھنے والا غیرملکی گرفتار

ملزم کا تعلق چاڈ سے تعلق ہے اور متعدد وارداتیں کرچکا تھا۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے بینکوں کے اکاونٹس ہولٹرز سے ایک لاکھ 87 ہزار ریال اینٹھنے والے غیرملکی کو گرفتار کیا ہے۔
ملزم کا تعلق چاڈ سے تعلق ہے اور وہ  متعدد وارداتیں کرچکا تھا۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ریاض پولیس کے ترجمان خالد الکریدیس نے بتایا کہ ملزم ریاض کے مشرقی محلوں میں اکاونٹس ہولڈرز کی تاک میں رہتا تھا اور بہانے سے انہیں لوٹ لیتا تھا۔ مختلف افراد کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا حکم دیا گیا تھا۔ 
رجمان نے بتایا کہ ریاض پولیس نے چاڈ کے شہری کو رنگے ہاتھوں گرفتار  کیا ہے۔  اس کے قبضے سے ایک لاکھ  ہزار87 ریال برآمد کرلیے گئے۔ مقدمہ درج کرکے ملزم کو پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے۔

شیئر: