محکمہ کسٹم نے کرنسی سمگلنگ کی دو کوششیں ناکام بنا ئی ہیں۔( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی کسٹم حکام نے 22 لاکھ ریال سے زیادہ کرنسی سمگل کرنے کی دو کوششیں ناکام بنائی ہیں۔
سبق اور اخبار 24 کے مطابق محکمہ کسٹم نے بتایا کہ کرنسی سمگلنگ کی دو کوششیں ناکام بنا ئی گئی ہیں۔ حکام کے مطابق رقم ایک ٹرک کے مختلف حصوں میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی تھی۔
محکمہ کسٹم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بیان میں بتایا کہ رقم ٹرک کے فرنٹ ڈیکور اور دوسری جگہوں میں چھپائی گئی تھی جسے محکمے کے افسران نے مستعدی کا مظاہرہ دریافت کرلیا۔ اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔