Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بریدہ شہر میں مگر مچھ

مگر مچھ کے شہر میں آنے کی تحقیقات جاری ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)
وزارت پانی و بجلی اور سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں نے بریدہ شہر کی سڑکوں پر آزادانہ گھومنے والے مگر مچھ کو پکڑ لیا۔
مگر مچھ بریدہ کے مشرقی علاقے کے مرکز الھدیہ میں پایا گیا تھا۔
مگر مچھ  کے اس طرح آزادانہ گھومنے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ اہل علاقہ نے فوری طور پر پولیس کو کال کی۔ پولیس نے محکمہ پانی وزراعت کی ٹیموں کو بھی اپنے ساتھ شامل کرکے بالآخر مگرمچھ کر پکڑنے میں کامیابی حاصل کرلی۔
ویب نیوز اخبار 24 کے مطابق پکڑے جانے والے مگر مچھ کو ریاض ریجن کے محکمہ تحفظ جنگلی حیات کو دے دیا گیا جبکہ اس امر کی تفتیش کی جارہی ہے کہ مگرمچھ شہری آبادی میں کس طرح پہنچا۔
واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے ریاض میں ایک شخص کے پالتو شیر نے حملہ کرکے انہیں ہلاک کردیا دیا تھا۔ شہری کی پالتو شیر کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد وزارت کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ قانون کے مطابق جو بھی کسی خطرناک جانورکو شہری حدود میں پالیں گے وہ قانون شکنی کے مرتکب ہوں گے جس کی سزا 10 برس تک قید اور 30 ملین ریال جرمانہ یا دونوں سزائیں بیک وقت بھی دی جاسکتی ہیں۔

شیئر: