انڈیا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث پیدا ہونے والی بدترین صورت حال نے ہر کسی کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا نے وبا کی وجہ سے جنم لینے والے انسانی بحران کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن سے انڈیا کی فوری مدد کی اپیل کی ہے۔
منگل کو ایک ٹویٹ میں اداکارہ نے امریکی صدر جو بائیڈن کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل کو ٹیگ کر کے لکھا کہ 'میرا دل ٹوٹ رہا ہے۔ انڈیا کورونا وائرس سے متاثر ہے اور امریکہ نے مزید 55 کروڑ ویکسین کی خوراکوں کا آرڈر دیا ہے جو اس کی ضرورت سے زائد ہے۔'
مزید پڑھیں
-
انڈیا کے ہسپتالوں میں شدید بحران، آکسیجن کے بعد سٹریچرز کی کمیNode ID: 560796
-
انڈیا میں حفاظتی لباس میں شادی کے پھیرے، ’اتنی بھی کیا جلدی تھی‘Node ID: 561176
پرینکا چوپڑا نے دنیا کو آسٹرازینیکا ویکسین فراہم کرنے پر امریکی صدر، سیکرٹری خارجہ اور وائٹ ہاؤس کے چیف آف سٹاف رونلڈ کلن کو ٹیگ کر کے شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ 'لیکن میرے ملک میں صورت حال نہایت سنگین ہے۔ کیا آپ فوری طور پر انڈیا کو ویکسین فراہم کریں گے؟'
خیال رہے کہ انڈیا میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران تین لاکھ سے زائد یومیہ کورونا کیسز سامنے آئے۔ دہلی سمیت کئی بڑے ہسپتالوں میں مریضوں کی گنجائش ختم ہو گئی جبکہ آکسیجن کی سپلائی نہ ہونے اور سٹریچر کم پڑ جانے سے انسانی بحران نے جنم لیا۔
دہلی میں لگائے گئے لاک ڈاؤن میں تین مئی تک توسیع کی جا چکی ہے جبکہ کئی شہروں میں شمشان گھاٹوں اور قبرستانوں میں میتوں کی آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے جگہ کم پڑ گئی ہے۔
انڈیا میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد دو لاکھ سے بڑھ چکی ہے۔
My heart breaks. India is suffering from COVID19 & the US has ordered 550M more vaccines than needed @POTUS @WHCOS @SecBlinken @JakeSullivan46 Thx for sharing AstraZeneca worldwide, but the situation in my country is critical. Will you urgently share vaccines w/ India? #vaxlive
— PRIYANKA (@priyankachopra) April 26, 2021