نجی شعبے میں خواتین سمیت 25 ہزار سے زیادہ سعودیوں کو ملازمت
پروگرام سے مستفید ہونے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ فنڈ (ھدف) کے تحت پلیسمینٹ سروسز کے ذریعے مارچ میں نجی شعبے میں 7 ہزار 930 کمپنیوں میں 25 ہزار سے زیادہ نوجوان سعودیوں کو ملازمت ملی ہے ان میں خواتین شامل ہیں۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اس پروگرام سے استفادہ کرنے والے مردوں کی تعداد 10 ہزار 353 ہو گئی جبکہ 14 ہزار 820 خواتین کو نجی شعبے میں ملازمت ملی ہے۔
ریاض ریجن 8 ہزار 72 افراد کے ساتھ سرفہرست ہےاس کے بعد مکہ ریجن کے 5 ہزار 545 افراد کو ملازمت ملی۔
اس پروگرام سے مستفید ہونے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے کیونکہ نجی شعبے کے ساتھ شراکت کرکے اہل سعودی نوجوانوں کے لیے ملازمتوں کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ھدف نے تمھیر پروگرام شروع کیا ہے جو نجی شعبے کی ضروریات کی نشاندہی کر کے نوجوان سعودیوں کو مختلف علاقوں میں تربیت فراہم کرتا ہے۔
اس پروگرام کا مقصد سعودائزیشن کی حمایت کرنا، قومی کیڈروں کی صلاحیتوں میں شراکت کرنا اور مملکت میں نجی شعبے کی کارکردگی کو بڑھانا ہے۔