Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں سرکاری سکول 31 ہزار، مساجد 74 ہزار سے زیادہ

مملکت میں 29 ایئرپورٹس اور پروازوں کی تعداد 8 لاکھ ہے (فائل فوٹو: عرب نیوز)
سعودی محکمہ شماریات  کی جانب سے سال 2023 کے لیے سروے رپورٹ میں کہا گیا کہ مملکت میں سکولوں کی تعداد 31 ہزار 231 گئی ہے۔
عکاظ نے سروے کے حوالے سے بتایا کہ مختلف ریجنز میں ہلال الاحمر کے 609 جبکہ شہری دفاع کے 765 سینٹرز کام کر رہے ہیں۔ مساجد اور جامع مساجد کی تعداد 74 ہزار 482 ہے۔
رپورٹ کے مطابق سرکاری سکولوں کا تناسب 78.1 فیصد جبکہ پرائیوٹ 21.9 فیصد ہیں۔ ہوٹلوں کی تعداد ایک ہزار161 جبکہ ٹریول اینڈ ٹورازم کے 983 ادارے رجسٹرہیں۔ لائیبریری 48 جبکہ یوتھ کلبز 24 اور سپورٹس کلب 22 ہیں۔
مملکت میں 29 ایئرپورٹس اور پروازوں کی تعداد 8 لاکھ ہے۔ میونسپلٹیز 17 اوربلدیہ (علاقائی) 267 ، وزارت پانی و زراعت کے ذیلی اداروں کی تعداد 13 ہے۔
سروے کے مطابق سعودی عرب میں انڈسٹریل سٹیز کی 36 ہے جن میں 3 ہزار 819 فیکٹریاں ورکنگ حالت میں ہیں۔ کمرشل بینک 1901 جبکہ اے ٹی ایم کی تعداد 15 ہزار ہے۔ مملکت کے مختلف ریجنز میں چیمبرآف کامرس کے 98 ذیلی دفاتر موجود ہیں۔

شیئر: