Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاحت کے شعبے میں رواں سال ایک لاکھ افراد کے لیے ملازمت کے مواقع

وژن 2030 کے تحت 10 لاکھ سعودی شہریوں کو سیاحت کے شعبے میں ملازمت دی جائے گی (فوٹو: شٹر سٹاک)
سعودی عرب کے وژن 2030 کے تحت حکام ایک ایسے منصوبے پر کام کر رہے ہیں جس میں رواں سال کے اختتام تک سیاحت کے شعبے میں ایک لاکھ مقامی افراد کو روزگار دیا جا سکے گا۔
عرب نیوز کے مطابق یہ ایک بڑے ہدف کی جانب پیش قدمی ہے جس کے تحت سنہ 2030 تک سیاحت کے شعبے میں 10 لاکھ مقامی افراد کو ملازمت فراہم کرنا ہے۔

 

وزارت سیاحت میں نیشنلائزیشن و ٹریننگ کے جنرل مینیجر بندر السفیر نے الشرق بزنس کو بتایا کہ ’اس منصوبے کے تحت سعودی شہریوں کو سیاحت کے شعبے میں کام کے لیے تیار کرنے کی پارٹنرشپ پروگرام میں ٹریننگ دی جا رہی ہے۔‘
السفیر نے بتایا کہ ’اس وقت ٹرانسپورٹیشن، فوڈ، بیوریجز، انٹرٹینمنٹ اور ٹریول ایجنسی کے کورسز جاری ہیں۔‘
عالمی وبا کورونا وائرس پھوٹنے سے کچھ ہی عرصہ قبل سعودی عرب نے سیاحوں کے لیے مملکت کو کھولا تھا۔‘
مملکت میں سیاحت کے شعبے میں بہتری لانے کے لیے کئی بڑے منصوبوں پر کام جاری ہے جن میں بحیرہ احمر کے ساحلی علاقے میں تعمیرات اہمیت کی حامل ہیں۔

شیئر: