خیبرپختونخوا میں وزیرصحت تیمور خان جھگڑا نے پرہجوم افطار پارٹی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر قسم کی قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوں
بدھ کو تیمورخان جھگڑا نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’مجھے ایک نجی افطار پر مدعو کیا گیا تھا جس میں مجھے بتایا گیا تھا کہ میرے چند دوست موجود ہوں گے۔ میرے پہنچنے سے پہلے نہ تو مجھے مہمانوں کی تعداد کا علم تھا اور نہ ہی افطار کی جگہ کا۔ میں عوام کے غم و غصے کو سمجھ سکتا ہوں۔‘
1. مجھے ایک نجی افطار پر مدعو کیا گیا تھا جس میں مجھے بتایا گیا تھا کہ میرے جند دوست موجود ہوں گے۔ میرے پہنچنے سے پہلے نا تو مجھے مہمانوں کی تعداد کا علم تھا اور نا ہی افطار کی جگہ کا۔ میں عوام کے غم و غصے کو سمجھ سکتا ہوں۔
— Taimur Khan Jhagra (@Jhagra) April 27, 2021
تیمورخان جھگڑا نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’مجھے فخر ہے کہ عمران خان کی حکومت میں ایک وزیر کو بھی قانون کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور بحیثیت عمران خان کا سپاہی میں انشاءاللہ ذاتی طور پر ہر قسم کی قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوں۔‘
2. مجھے فخر ہے کہ عمران خان کی حکومت میں ایک وزیر کو بھی قانون کا سامنا کرنا پڑھتا ہے اور بحثیت عمران خان کا سپاہی میں انشاءاللہ ذاتی طور پر ہر قسم کی قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہوں
— Taimur Khan Jhagra (@Jhagra) April 27, 2021