Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرمی چیف اور امریکی وزیرِ دفاع کا ٹیلی فونک رابطہ، افغان امن عمل پر بات چیت

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ’افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے‘ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے بدھ کی رات کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق ’آرمی چیف اور امریکی وزیر دفاع کی گفتگو میں مختلف امور زیر غور آئے۔‘
بات چیت میں خطے کی سکیورٹی صورت حال، افغان امن عمل میں پیش رفت، افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔‘

 

امریکی وزیر دفاع سے بات کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ ’پاکستان ہمیشہ افغان قیادت میں افغانوں کو قابل قبول امن عمل کی حمایت کرتا رہے گا۔‘
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ’افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے۔‘
انہوں نے افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
امریکی وزیر دفاع نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔
امریکی وزیر دفاع نے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کا اعادہ کیا۔

شیئر: