Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی فلسطینی اداکار ولید زعتیر 'بافٹا' ایوارڈ کے لئے نامزد

زعیتر امریکہ میں پیدا ہوئے اورکویت میں پرورش پائی۔ (فوٹو وال سٹریٹ جنرل)
امریکی فلسطینی اداکار ولید زعیتر کو 2021 کے برٹش اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹیلی وژن آرٹس  بافٹا  ایوارڈ کے لئے نامزدکر لیا گیا ۔یہ اعلان گذشتہ روز بدھ کو کیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق زعیتر امریکہ میں پیدا ہوئے اورکویت میں انہوں نے پرورش پائی۔ 2020 میں پیش کی جانے والی تھرل سے بھرپور ٹی وی سیریز 'بغداد سینٹرل' میں ان کے کردار کے لئے انہیں بہترین اداکار کے زمرے میں نامزد کیا گیا۔

ٹی وی سیریز'بغداد سینٹرل' میں کردار پر انہیں بہترین اداکار نامزد کیا گیا۔ (فوٹو عرب نیوز)

اس سیریز میں عراق کے سابق پولیس اہلکار محسن ال خفجی کو دکھایا گیا ہے جو 2003 میں جب امریکی قیادت میں اتحادی افواج نے بغداد پر چھ ماہ تک قبضہ کئے رکھاتھا، اس دور میں وہ معاشرے میں انصاف کے حصول کے لئے وسیع تر جدوجہد کرنے پر مجبورہوتا ہے۔
ال خفجی جنہیں امریکی حملے کے بعد برطرف کردیا گیا تھا، وہ سابق عراقی صدر صدام حسین کی حکومت کے ماتحت کام کیا کرتے تھے۔
 مراکش میں عکسبند کیا گیا شو، ال خفجی اور ان کی دو بیٹیوں کے گرد گھومتا ہے جو اپنی بیوی اور بیٹے کو کھو دیتے ہیں۔

زعیترکا مقابلہ ان کے اپنے ساتھی نامزد اداکاروں سے ہے۔ (فوٹو سوشل میڈیا)

اس سے قبل زعیتر نے عرب نیوز کو بتایا کہ جب انہوں نے سکرپٹ پہلی بار پڑھا تو وہ  شدید افسردگی  کا شکار تھے۔ میرے والد کا انتقال ہوچکا تھا اور اسی وجہ سے مجھے ہر شے بہت منفی تاثر دے رہی تھی۔
مجھے مشرق وسطیٰ کے بارے میں مغرب کی طرف سے آنے والی کسی تحریر کے بارے میں بھی شبہ تھا کیونکہ میرا تجربہ یہ رہا ہے کہ ایسا بہت ہی کم ہوتا ہے کہ وہ اسے درست سمجھیں۔
اکثر اوقات یہ بہت ہی دقیانوسی بات ہوتی ہے تو میری پہلی سوچ یہ تھی کہ اوہ ، یہ ایک اور دقیانوسی طرز ہے  یا  مشرق وسطیٰ کے لہجے والا ایک اور کردار تاہم میری اہلیہ نے مجھے اس کردار پر نظر ثانی کرنے پر مجبور کیا۔

جب انہوں نے سکرپٹ پہلی بار پڑھا تو وہ  شدید افسردگی  کا شکار تھے۔(فوٹو سوشل میڈیا)

ولید زعیتر نے کہا کہ دوسری بار جب میں نے اسے پڑھا تو مجھے ایسا لگا کہ میں واقعی اس کردار سے وابستہ ہوں۔ پھر میں نے اسے ایک اور مرتبہ پڑھا تو مجھے یوں لگا کہ یہ وہ کردار ہے جو میں ادا کرنا چاہتا ہوں اور مجھے اس پر بہت فخر محسوس ہوا۔
زعیترکا مقابلہ ان کے اپنے ساتھی نامزد اداکاروں سے ہے۔ اس مقابلے میں سمال ایکس کے لئے جان بوئیگا، دی کراون کے لئے جوش اوکونر آئی مے ڈسٹرائے یو کے لئے پاپا ایسیڈو، نارمل پیپل کے لئے پال میسکل اور سمال ایکس کے لئے شان پارکس شامل ہیں۔
 

شیئر: