چھ علاقوں میں کورونا مریضوں کے باعث تیرہ مساجد بند
جمعرات کو بارہ مساجد بحال کی گئیں- (فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں وزارت اسلامی امور و دعوت ورہنمائی نے مملکت کے چھ علاقوں میں 13 نمازیوں کے کورونا وائرس میں مبتلا ہوجانے پر مزید 13 مساجد عارضی طور پر بند کردیں-
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت اسلامی امور نے جمعرات کو بیان جاری کرکے کہا کہ گزشتہ 82 دنوں کے دوران بند کی جانے والی مساجد کی تعداد 914 تک پہنچ گئی- ان میں سے 874 کو سینیٹائزنگ اور حفظان صحت کے انتظامات مکمل کرنے پر کھول دیا گیا-
وزارت اسلامی امور نے بتایا کہ آج جو مساجد بند کی گئی ہیں ان میں سے چار کا تعلق ریاض، تین کا جازان، دو کا قصیم، دو کا باحہ، ایک کا الشرقیہ ریجن اور ایک کا حدود شمالیہ ریجن سے ہے-
وزارت اسلامی امور نے توجہ دلائی کہ آج بارہ مساجد بحال کی گئیں- ان میں سے چار کا تعلق مکہ مکرمکرمہ ریجن، تین کا ریاض ریجن، دو کا الشرقیہ ریجن، ایک کا عسیر، ایک کا باحہ اور ایک کا جازان ریجن سے ہے- مساجد سینیٹائزنگ کے بعد بحال کی گئیں-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں