Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’احسان پلیٹ فارم‘ پر 500 ملین ریال سے زیادہ کے عطیات جمع

پلیٹ فارم پر روزانہ 10 سے پندرہ ملین ریال کےعطیات جمع ہورہے ہیں۔(فوٹو العربیہ)
سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشن انٹیلی جنس (سدایا) نے کہا  ہے کہ سعودی عرب میں فلاحی کاموں کے لیے ’احسان‘ پلیٹ فارم سے جمع ہونے والے عطیات کا حجم 500 ملین ریال کی حد عبور کر گیا ہے۔ 
العربیہ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے احسان پلیٹ فارم کے ایگزیکٹیو چیئرمین انجینیئر عبدالعزیز الحمادی نے کہا کہ پلیٹ فارم پر روزانہ 10 سے پندرہ ملین سعودی ریال عطیات کی مد میں جمع ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا  کہ آج کی تاریخ تک قومی عطیات مہم میں حصہ لینے والی کمپنیوں، اداروں اور سرمایہ کاروں کی تعداد دو سو تک پہنچ گئی۔
انجینیئر عبدالعزیز الحمادی نے بتایا کہ احسان پلیٹ فارم زکوۃ، تحائف سمیت متعدد ڈیجیٹل پروگرام اور سہولتیں فراہم کررہا ہے۔ 
الحمادی نے بتایا کہ عطیات سعودی عرب کے فلاحی اور ترقیاتی پروگراموں میں خرچ کیے جارہے ہیں۔ 99 فیصد اندرون ملک 13 صوبوں کے ضرورت مندوں پر خرچ ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ترجیح زیادہ ضرورت مند والے مقامات کو دی جارہی ہے۔ ایک فیصد یا اس سے کم عطیات بیرون ملک بھیجے جارہے ہیں ۔اس  سلسلے میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات پلیٹ فارم استعمال کیا جاتا ہے۔ 

شیئر: