Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیراعظم عمران خان سات سے 10 مئی کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے

پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نے جمعے کو وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی (فوٹو: پی ایم آفس)
پاکستانی حکام کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سات سے 10 مئی کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ 
جمعے کو وزیراعظم عمران خان سے سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر خارجہ خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ طاہر اشرفی اور سیکریٹری خارجہ سہیل محمود بھی موجود تھے۔
اعلیٰ سطح کے حکومتی ذرائع نے اردو نیوز کو بتایا کہ وزیراعظم نے کہا کہ وہ بیت اللہ کی زیارت اور روضہ رسول پر حاضری کے لیے بے تاب ہیں۔ 
حکومتی ذرائع نے بتایا کہ سعودی سفیر سے ملاقات میں طے پایا کہ وزیر اعظم 7 سے 10 مئی تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ اس دورے کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سمیت اعلیٰ سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم عمرہ کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ روضہ رسول پر بھی حاضری بھی دیں گے۔
خیال رہے وزیر اعظم عمران نے اقتدار سنبھالنے کے بعد سب سے پہلے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔ وزیر اعظم نے اب تک سب سے زیادہ سعودی عرب کے دورے کیے ہیں۔
وزیر اعظم کی دعوت پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پاکستان کا تاریخی دورہ بھی کر چکے ہیں جس میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعاون اور تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے پر اتفاق ہوا تھا۔

شیئر: