سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ سنیچر یکم مئی کو مملکت کے کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، تیز ہوائیں چلنے اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ سنیچر کو نجران، جازان، عسیر اور باحہ میں بارش کا موسم ہوگا۔ اس کا سلسلہ مکہ مکرمہ ریجن تک پھیل جائے گا جبکہ مشرقی اور سعودی عرب کے بعض علاقوں میں تیز ہوائیں چلیں گی۔
مزید پڑھیں
-
مسجد الحرام میں بارش کی وڈیو وائرلNode ID: 561976
-
بارش کے دوران بنفشی پھولوں سے ابہا کا حسن دوبالاNode ID: 562231
موسمیات کے قومی مرکز نے توقع ظاہر کی کہ سنیچر کو سعودی عرب میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 39 سینٹی گریڈ مکہ مکرمہ میں جبکہ سب سے کم درجہ حرارت 14 سینٹی گریڈ ابہا میں ہوگا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق جمعے کو سعودی عرب کے دو علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کی اطلاعات ہیں۔
مکہ مکرمہ ریجن میں بعض مقامات پر بارش ہوئی ہے۔ تیز ہواؤں اور گردو غبار کی وجہ سے حد نظر محدود ہوگئی تھی۔
جازان ریجن میں بھی بارش ہوئی ہے جبکہ جیزان اور بیشتر کمشنریوں میں سیلابی کیفیت رہی ہے۔