Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں ڈھائی لاکھ گرین چھتریاں تقسیم کی جائیں گی

زائرین کو دھوپ اور بارش سے بچانے کے لیے گیارہ ہزار چھتریاں تقسیم کی جا چکی ہیں۔( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے مسجد الحرام میں زائرین کو دھوپ اور بارش سے بچانے کے لیے گیارہ ہزار 520 چھتریاں تقسیم کی ہیں۔
چھتریاں کدی، الجمرات اور امیر معتبر روڈ سینٹرز میں تقسیم کی گئی ہیں۔ رمضان بھر چھتریوں کی تقسیم کا سلسلہ جاری رہے گا۔ 

فیلڈ ٹیمیں روزانہ صبح گیارہ  سے سہ پہر تین بجے تک چھتریاں تقسیم کررہی ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)

سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت اسلامی امور ڈھائی لاکھ چھتریاں زائرین میں تقسیم کرنے کا پروگرام بنائے ہوئے ہے۔ وزارت کی فیلڈ ٹیمیں روزانہ صبح گیارہ سے سہ پہر تین بجے تک چھتریاں تقسیم کرنے کا کام کررہی ہیں۔ تقسیم کے دوران کورونا ایس او پیز کی پابندی کی جارہی ہے۔
 عمرہ زائرین نے چھتریوں کی تقسیم کے پروگرام پر وزارت اسلامی امور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ماحول میں جبکہ درجہ حرارت بڑھتا جارہا ہے اور موسمی میں تبدیلیاں ہورہی ہیں چھتریوں کی تقسیم احسن اقدام  ہے۔ 

شیئر: