Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویلیو ایڈڈ ٹیکس پر نظرثانی کب ہوگی؟

وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ دنیا کے تمام ممالک میں ٹیکس کا نظام رائج ہے( فوٹو ایس پی اے)
وزیر خزانہ محمد الجدعان نے کہا ہے کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس پر نظرثانی اس وقت ہوگی جب قومی پیداوار بڑھے گی اور معیشت کا دائرہ وسیع ہوگا۔ 
اخبار 24 کے مطابق وزیر خزانہ نے سعودی وژن 2030 کے اجرا کی پانچویں سالگرہ  پر مکالمہ پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس پندرہ فیصد تک بڑھانے کا آپشن دیگر آپشنز کے مقابلے میں زیادہ بہتر تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے اقتصادی اہداف جب بھی پورے ہوں گے اور پٹرول کے نرخ بڑھیں گے تب ولی عہد کی طرف سے طے کردہ مدت کے اندر ویلیو ایڈڈ ٹیکس پر نظر ثانی کے فیصلے کا اعلان کردیا جائے گا۔ 
الجدعان نے کہا کہ دنیا کے تمام ممالک میں ٹیکس کا نظام رائج ہے۔ تیل کے ماسوا آمدنی کے ذرائع میں سے ایک ہے تاہم سعودی حکومت کا مقصد ٹیکسوں اور فیسوں کے ذریعے معاشی بوجھ کو کم کرنا اور معیشت کے دائرے کو وسعت دینا ہے۔ اس کا ایک ہدف پرائیویٹ سیکٹر پر دباؤ کم کرنا بھی ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ جب معیشت کا دائرہ وسیع ہوگا تو آمدنی میں اضافہ ہوگا اور ایسے عالم میں حکومت پرائیویٹ سیکٹر پر بوجھ کم کرنے کی پوزیشن میں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے یہاں پبلک انویسٹمنٹ فنڈ ہے۔ اس کا اصل مقصد یہ ہے کہ 2030 کے بعد قومی آمدنی کا نیا ذریعے پیدا کرے۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق محمد الجدعان نے کہا کہ مختلف اہداف کے حصول کے بعد مملکت میں نافذ ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی شرح پر نظرثانی کی جائے گی اور آئندہ ایک سے پانچ سال کے دوران میں اسے پندرہ فیصد سے کم کرکے پانچ فیصد کردیا جائے گا۔

شیئر: