Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے وزیر منصوبہ بندی و معیشت نے حلف اٹھا لیا

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے سامنے آن لائن عہدے کا حلف لیا۔ (فوٹو واس)
سعودی عرب کے نئے وزیر برائے منصوبہ بندی و معیشت فیصل بن فاضل بن محسن الابراہیم نے اپنے عہدے کا آن لائن حلف اٹھا لیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی واس کے مطابق نئے وزیر نے گذشتہ روز منگل کو ورچوئل پروگرام کے دوران خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے سامنے اپنے عہدے کا حلف لیا ہے۔

وزیر خزانہ محمد الجدان گزشتہ سال سے اس وزارت کی نگرانی کر رہے تھے۔(فوٹو واس)

فیصل بن فاضل الابراہیم  اس سے پہلے نائب وزیر برائے معیشت تھے۔ وہ سعودی آرامکو میں بھی کام کر چکے ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد الجدان گزشتہ سال سے اس وزارت کی نگرانی کر رہے تھے۔
قبل ازیں محمد التویجری اس وزارت کے منصب پر فائز تھےانہیں شاہی عدالت کا مشیر بنا دیا گیا تھا۔
 

شیئر: