تبوک، الجوف اور حدود شمالیہ میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان
جمعرات کو 42 سینٹی گریڈ مکہ مکرمہ اور حفر الباطن میں ہوگا- (فوٹو عاجل)
سعودی موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ جمعرات 6 مئی کو مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ جازان،عسیر، باحہ اور مکہ مکرمہ میں تیز ہوائیں چلیں گی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ جمعرات کو تبوک، الجوف اور حدود شمالیہ میں مختلف مقامات پر تیز گرد آلود ہوائیں چلنے اورحد نظر محدود ہوجانے کا امکان ہے۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ جمعرات کو سعودی عرب میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 42 سینٹی گریڈ مکہ مکرمہ اور حفر الباطن میں ہوگا جبکہ سب سے کم درجہ حرارت 17 سینٹی گریڈ ابہا اور باحہ میں متوقع ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں