پانچ علاقوں کی 9 مساجد عارضی طور پر بند
89 دنوں کے دوران 1056 مساجد بن دکی گئیں- (فوٹو سبق)
سعودی عرب میں وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے 5 علاقوں میں 9 نمازیوں کے کورونا وائرس میں مبتلا پائے جانے پر 9 مساجد عارضی طور پر بند کردی گئیں-
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق گزشتہ 89 دنوں کے دوران 1056 مساجد بند کی گئیں ان میں سے 1037 سینیٹائزنگ اور حفظان صحت کے انتظامات مکمل ہونے پر بحال کردی گئیں-
وزارت اسلامی امور نے بیان جاری کرکے بتایا کہ بند کی جانے والی مساجد میں سے 4 کا تعلق مکہ مکرمہ ریجن، دو کا القصیم ریجن جبکہ ایک ، ایک کا جازان، الشرقیہ اور الباحہ ریجنوں سے ہے-
وزارت اسلامی امور نے توجہ دلائی کہ جمعرات کو 12 مساجد بحال کی گئیں- ان میں سے تین، تین کا تعلق باحہ، الجوف، دو، دو کا تعلق ریاض اور مکہ مکرمہ اور ایک، ایک کا تعلق قصیم اور جازان سے ہے- یہ مساجد سینیٹائزنگ کے بعد بحال کی گئیں-
وزارت اسلامی امور نے نمازیوں اور منتظمین سے اپیل کی کہ مسجد جاتے وقت ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی کو مدنظر رکھیں اور جا نماز ساتھ لائیں-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں