عیدالفطر: سعودی شہری خوشبویات پر کتنی رقم خرچ کرتے ہیں؟
عیدالفطر: سعودی شہری خوشبویات پر کتنی رقم خرچ کرتے ہیں؟
اتوار 9 مئی 2021 6:00
خلیجی ممالک سے تعلق رکھنے والے عطور سے گہری دلچسپی رکھتے ہیں (فوٹو: الرجل)
خلیجی ممالک سے تعلق رکھنے والے لوگ خوشبویات میں خاص دلچسپی رکھتے ہیں۔ ان کے پاس ہر موقع کی مناسبت سے خوشبو موجود ہوتی ہے۔ عید کے لیے میں بھی مخصوص عطر شامل ہوتے ہیں۔
سعودی شہری عیدالفطر کے موقع پر تین ارب ریال (نو سو ملین ڈالر) خرچ کر رہے ہیں۔ اس موقع پر لوگوں کا خوشبویات کی بڑی دکانوں طرف خاص رحجان رہتا ہے۔ یہ دکانیں اب 20 سے 30 فیصد تک رعایت دے رہے ہیں۔
الرجل میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں عکاظ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایک سال میں سعودی شہریوں نے خوشبوؤں اور میک اپ کی مصنوعات پر چھ ارب ریال (1.6ملین ڈالر) خرچ کیے ہیں۔
خوشبو بنانے والے ماہرین کے مطابق سعودی عرب مشرقی خوشبوؤں کا 60 سے 65 فیصد حصہ استعمال کرتا ہے جبکہ سعودی عرب کی مقامی مارکیٹ 18 فیصد سے زائد یہاں استعمال ہوتی ہیں۔ سعودی مرد اور خواتین عود کو کئی صدیوں سے استعمال کرتے آ رہے ہیں۔
ریاض، مکہ، مدینہ، جدہ اور دمام سعودی عرب کی سب سے زیادہ مشرقی خوشبو برآمد کرتے ہیں خاص طور پر عود اور گلاب کی خوشبو۔ جن کے معیار، قسم اور قیمت کا تعلق ملک کے اعتبار سے ہوتا ہے۔