جنوبی افریقہ میں سعودی شہریوں کو ایئر پورٹ پر ویزے کی سہولت
ویزے کی میعاد تین ماہ کے لیے ہوگی۔ (فوٹو اخبار 24)
جنوبی افریقہ میں سعودی سفارتخانے نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کے محکمہ پاسپورٹ نے سعودی شہریوں کو ویزے سہولت دی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق سعودی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کے محکمہ پاسپورٹ نے سعودی شہریوں کو ایئرپورٹ ویزے کی سہولت دی ہے۔ اس کی میعاد تین ماہ کی ہوگی۔ اس سے سفارتکار اور طلبہ مستثنی ہوں گے جنہیں ریاض میں جنوبی افریقہ کے سفارتخانے یا جدہ کے قونصلیٹ سے ویزا حاصل کرنا ہوگا۔
سعودی سفارتخانے نے بتایا کہ جنوبی افریقی حکام نے اپنے یہاں آنے والے غیرملکیوں کے لیے کئی پابندیاں لگائی ہیں۔ پابندیوں کا تعلق کورونا وبا سے ہے جس سے بچاؤ کے لیے پابندیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سعودی سفارتخانے کا کنہا ہے کہ جنوبی افریقہ جانے والوں کو پی سی آر ٹیسٹ سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا جو سفر سے 72 گھنٹے قبل کا نہ ہو۔ سفر سے اس کی انتہائی حد 72 گھنٹے کی ہے۔
سفارتخانے کا کہنا ہے کہ اگر کسی مسافر نے پی سی آر ٹیسٹ نہ کرایا ہو تو ایسی صورت میں اسے قرنطینہ کیا جائے گا اخراجات مسافر کے ذمے ہوں گے۔ ٹیسٹ کے دوران کورونا وائرس کی علامتیں نمودار ہونے پر کورونا ٹیسٹ بھی کرانا ہوگا۔
اگر کورونا ٹیسٹ پوزیٹیو آیا تو ایسی صورت میں قرنطینہ کیا جائے گا اخراجات مسافر کے ذمے ہوں گے۔
سعودی سفارتخانے نے بتایا کہ جنوبی افریقہ کے حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام بین الاقوامی پروازیں جوہانسبرگ، ڈربن اور کیپ ٹاؤن کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں تک محدود ہوں گی۔