Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے دوران آئسکریم کی فروخت میں اضافہ

سدافکو سعودی عرب میں آئس کریم کی ایک نئی فیکٹری تعمیر کر رہا ہے۔( فائل فوٹو عرب نیوز)
آئس کریم کی فروخت نے پہلی سہ ماہی میں سعودی ڈیری اور فوڈ سٹف (سدافکو) کی آمدنی بڑھانے میں مدد کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سدافکو نے کہا کہ آئس کریم کی فروخت پہلی سہ ماہی میں 10 فیصد بڑھ گئی۔
سدافکو نے سٹاک ایکسچینج فائلنگ میں کہا کہ دودھ کی فروخت میں 2 فیصد اضافے کے ساتھ ٹماٹر پیسٹ کی فروخت میں بھی 15 فیصد اضافہ ہوا۔
جدہ بیسڈ کمپنی کے مطابق ایک سال پہلے کے مقابلے میں خالص منافع 1.6 فیصد کی کمی سے 260.9 بلین ریال رہ گیا جبکہ محصولات میں 2.4 فیصد اضافے سے 2.1 بلین ریال ہو گئی۔
کمپنی کا مجموعی مارجن 33 فیصد پر مستحکم تھا اور اس کے کلیکشن پروسیس میں بہتری آنے پر خرابی میں کمی آئی ہے۔
سدافکو سعودی عرب میں آئس کریم کی ایک نئی فیکٹری کی تعمیر اور فوڈ فیکٹری کے منصوبے میں توسیع کر رہا ہے۔
سدافکو نے کہا کہ آئس کریم کی نئی سہولت پر کام جاری ہے اور اس کا ارادہ جولائی تک اس سہولت پر آزمائشی پیداوار شروع کرنا ہے۔

شیئر: