مسجد الحرام میں قیام اللیل میں خصوصی دعا کے مناظر
احتیاطی تدابیر کے تحت حرمین اور دیگر مساجد میں نماز باجماعت سمیت تراویح کا خصوصی اہتمام کیا جا رہا ہے۔ (فوٹو: سبق)
مسجد الحرام مکہ میں رمضان کی 29 ویں شب کو قیام اللیل میں ختم قرآن ہوا اور خصوصی دعا کی گئی۔
حرم انتظامیہ کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی رمضان میں تراویح اور تہجد (قیام اللیل) میں رمضان کی 29 ویں شب کو ختم قرآن ہوا۔
رواں سال کورونا وائرس کی وبا پر کافی حد تک قابو پائے جانے کے بعد کرفیو اور لاک ڈاون نہیں لگایا گیا تاہم احتیاطی تدابیر کے تحت حرمین اور دیگر مساجد میں نماز باجماعت سمیت تراویح کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔
احتیاطی تدابیر کے حوالے سے وزارت اسلامی امور نے وزارت صحت کے حوالے سے جاری کردہ ضوابط پر عمل کرنے کی سختی سے ہدایت کی ہے۔