جدہ میں آرٹ جمیل کے تعاون سے جاپان قونصل خانے اور عبداللطیف جمیل موٹرز نے مشترکہ طور پر’حیی ماتسوری‘ فیسٹیول کا دوسرا ایڈیشن شاندار روایات کے ساتھ منعقد کیا۔
عرب نیوز کے مطابق منفرد ثقافتی تقریبات جاپانی اور سعودی روایات، فنون اور جدت کے امتزاج کو منانے والے قدیم روایتی تہوار کے طور پر منائی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں
-
-
جاپان کے سابق سفیر کا سعودی آرٹسٹ صفیہ بن زقر کو خراج عقیدت
Node ID: 878931
-
جاپان سعودی تعلقات : جاپان میں سیاحتی پروگراموں کی منصوبہ بندی
Node ID: 884022
یہ تہوار جاپان اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی 70ویں سالگرہ کی یادگار کے طور پر حیی جمیل میں 11 جنوری تک جاری رہا۔
رواں سال کے تقریبات میں جاپانی میوزک پروجیکٹ اور ساؤنڈ آرٹسٹ دایسوکے تنابے نے سعودی عرب میں پہلی بار خصوصی پرفارمنس پیش کی۔
سعودی فنکاروں اور جاپانی فنکاروں کی پرفارمنس میں ماضی، حال اور مستقبل کی یادوں کو ایک مکمل آڈیو ویژول تجربے کے طور پر پیش کیا گیا۔
تہوار میں دونوں ممالک کے عوام نے بھرپور حصہ لیا اور افتتاحی دن 3000 سے زائد افراد نے شرکت کی۔
اس موقع پر آرٹ جمیل کی ڈائریکٹر انتونیا کارور نے تہوار کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا ’جمیل خاندان کی فلاحی خدمات کی تاریخ اور عبدالطیف جمیل موٹرز اور ٹویوٹا کے حوالے سے جاپان سے دیرینہ تعلقات کے حوالے سے ’حیی ماتسوری‘ خاص ثقافتی رابطے قائم کرنے کا شاندار موقع ہے۔

ٹویوٹا کی سعودی عرب میں 70 ویں سالگرہ اور جاپان اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے کے اہم موقع پر اس پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے۔
جاپان کے قونصل جنرل دایسوکے یاماموٹو نے تہوار کے بارے میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ’حیی ماتسوری‘ جاپانی اور سعودی ثقافتوں کے درمیان دوستی اور تبادلے کے رشتے کو مضبوط بناتا ہے۔
