سعودی وزارت خارجہ نے سنیچر کوچاڈ کے دارالحکومت میں صدارتی محل پر حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں ایک سکیورٹی اہلکار سمیت 19 افراد ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیان میں جمہوریہ چاڈ کی سلامتی اور استحکام کے کی سپورٹ کےلیے مملکت کی مستقل سپورٹ کا اعادہ کیا جبکہ ملک کے امن کو خطرے میں ڈالنے والے کسی بھی اقدام کو مسترد کیا گیا۔
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب کی طرف سے نام نہاد ’گریٹر اسرائیل‘ کے نقشے کی مذمتNode ID: 884138
وزارت نے مرنے والے سکیورٹی اہلکار کے اہل خانہ، چاڈ کی حکومت، عوام سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار اور تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ بدھ کو چاڈ کے صدارتی محل پر بوکو حرام سے وابستہ عسکریت پسندوں نے صدارتی محل ہر حملے کی کوشش کی جس کے بعد شدید لڑائی شروع ہوگئی۔
چاڈ کی حکومت نے لڑائی میں ایک سکیورٹی اہلکار اور 18 حملہ آوروں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔ علاقے کی سکیورٹی کے لیے ٹینک تعینات کیے گئے ہیں۔