ڈیجیٹل پرمٹ اعتمرنا اور توکلنا ایپ سے حاصل کیاجاسکتا ہے(فوٹو، سوشل میڈیا)
وزارت حج وعمرہ نے مسجد الحرام میں نماز عید کےلیے خصوصی پرمٹ جاری کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ پرمٹ اعتمرنا اور توکلنا ایپ سے جاری کرائے جاسکتے ہیں۔
ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق وزارت حج وعمرہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عید الفطر کی نماز مسجد الحرام میں ادا کرنے کےلیے توکلنا اور اعتمرنا ایپ پر سہولت جاری کی گئی ہے۔
پرمٹ جاری کرانے کےلیے جمعرات کے روز کی نماز فجر کے لیے بکنگ کی جائے گی جس کے ساتھ ہی نماز عید کی ادائیگی بھی مسجد الحرام میں ممکن ہو گی۔
پرمٹ کے بغیر کسی کومسجد الحرام میں جانے کی اجازت نہیں (فوٹو،ایس پی اے)
واضح رہے کورونا وائرس سے حفاظت کے لیے مسجد الحرام میں نماز باجماعت کےلیے ڈیجیٹل پرمٹ کے بغیر جانا ممکن نہیں ہوتا۔ پرمٹ کے بغیر جانے والے کو ایک ہزار ریال جرمانے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ہائی ویے پولیس کی جانب سے شہر مقدس میں داخلے کے تمام راستوں پرناکے بنائے گئے ہیں جہاں ڈیجیٹل پرمٹ کو چیک کیاجاتا ہے ۔