پاکستان کے معروف فنکار فاروق قیصر عرف ’انکل سرگم‘ جمعے کو انتقال کر گئے۔
فاروق قیصر نے 70 کے اوائل میں نیشنل کالج آف فائن آرٹس لاہور سے گریجویشن کے بعد فنی زندگی کا آغاز کیا۔ان کی بنیادی وجہ شہرت ان کا افسانوی کردار انکل سرگم ہے جو پہلی بار 1976 میں بچوں کے پروگرام کلیاں میں تخلیق کیا گیا اور یہی کردار ان کی پہچان بن گیا۔
مزید پڑھیں
-
معروف انڈین شاعر راحت اندوری چل بسےNode ID: 498111
-
’جاگ اُٹھا ہے سارا وطن‘، معروف لوک گلوکار شوکت علی چل بسےNode ID: 553916
فاروق قیصر نے اپنے مشہور کردار انکل سرگم سے معاشرتی مسائل اجاگر کیے، وہ 1976 سے پی ٹی وی کے ساتھ منسلک ہوئے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔
وکی پیڈیا کے مطابق فاروق قیصر اکتوبر 1945 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے۔ والد کی سرکاری نوکری کی وجہ سے یہ پاکستان کے مختلف شہروں میں گھومتے رہے اور ان کا تعلیمی سفر بھی مختلف شہروں میں تکمیل تک پہنچا میٹرک پشاور سے، ایف اے کوئٹہ سے اور گریجویشن نیشنل کالج آف فائن آرٹس لاہور سے کیا جبکہ فائن آرٹس میں ماسٹرز انہوں نے رومانیہ سے کیا جبکہ 1999 میں کیلیفورنیا امریکہ سے ماس کمیونی کیشن میں بھی ماسٹرز کیا۔
قاروق قیصر کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی 70 کی دہائی سے اب تک کے ان کے مدا حوں نےسوشل میڈیا پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر صارفین نے قارق قیصر کو لیجنڈ قرار دیتے ہوئے ان کی تصاویر اور پروگرام سے وابستہ یادیں بھی شیئر کی ہیں۔
فاروق قیصر کے انتقال کی اطلاع پا کر نہایت رنجیدہ ہوں۔ وہ محض اداکار ہی نہ تھے بلکہ سماجی ناانصافیوں اور معاشرتی ایشوز کے حوالے سے بیدارئ شعور کا ایک مستقل وسیلہ تھے۔ میری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 14, 2021
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے بھی فارق قیصر کے انتقال کی خبر پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویئر پر لکھا کہ، ’فاروق قیصر کے انتقال کی اطلاع پا کر نہایت رنجیدہ ہوں۔ وہ محض اداکار ہی نہ تھے بلکہ سماجی ناانصافیوں اور معاشرتی ایشوز کے حوالے سے بیدارئ شعور کا ایک مستقل وسیلہ تھے۔ میری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔‘
پاکستان تحریک انصاف کے رکن سینیٹر فیصل جاوید خان نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر لکھا کہ ’ انکل سرگم کے انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہو۔ قاروق قیصر ایک مثال تھے۔ میں ان کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھا اور انہوں نے ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کی۔ ہم سب کے بچپن کی کچھ یادیں ایسے تخلیقی شخص سے جڑی ہیں۔‘
Extremely Saddened to learn about the loss of our Uncle Sargam! Legend Farooq Qaisar sab. He was an icon. He was in regular contact and wld always motivate me. All of us have some great memories from our childhood of such a creative person. May ALLAH bless his soul. Ameen pic.twitter.com/XIn3cOBL4a
— Senator Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) May 14, 2021
تحریک انصاف کے سینیٹر ڈاکٹر وسیم شہزاد نے ٹویٹ کیا ’انکل سرگم کے نام سے معروف لیجنڈ اداکار کی وفات کا سن کا کر صدمہ پہنچا ان سے ٓٓخری ملاقات ایوان صدر میں ہوئی جہاں انہیں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا تھا‘۔
ایک صارف نواز ڈار نے لکھا’ بڑے اداکار اور ہمارے بچوں کے ہیرو انکل سرگم نہیں رہے‘۔
صارف عتیقہ لکھتی ہیں کہ ’ آج 80 اور 90 کی دہائی کے بچوں کے لیے افسوس کا دن ہے۔ انکل سرگم نہیں رہے۔ ٹوئٹر صارف نے ان کا بچپن خوب صورت بنانے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ’ ہمارے بچپن کو خوب صورت بنانے کے لیے بہت شکریہ، آپ کو یاد رکھا جائے گا انکل۔‘
A chunk of my childhood forever gone. Khuda Hafiz, Uncle Sargam. And three cheers for Farooq Qaiser sahab for spending his life in service to the children of Pakistan. pic.twitter.com/2XAhqc4MIm
— Ammara Ahmad ਅਮਾਰਾ ਅਹਿਮਦ (@ammarawrites) May 14, 2021