27 لاکھ نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش، تین غیرملکی گرفتار
27 لاکھ نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش، تین غیرملکی گرفتار
منگل 18 مئی 2021 18:48
نشہ آور گولیاں ٹرک کی چھت میں چھپا کر سمگل کی جارہی تھیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان محمد النجیدی نے کہا ہے کہ 27 لاکھ نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی ہے۔
نشہ آور گولیاں ٹرک کی چھت میں انتہائی مہارت سے چھپا کر سمگل کی جا رہی تھیں۔ یہ کوشش محکمہ زکوۃ و ٹیکس و کسٹم کے تعاون سے ناکام بنائی گئی۔
ملزمان کو حراست میں لے کر ابتدائی قانونی کارروائی کی گئی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
ترجمان نے بتایا کہ ٹرک جدہ اسلامی بندرگاہ کے راستے سعودی عرب لایا گیا تھا۔
العربیہ نیٹ کے مطابق محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان محمد النجیدی کا کہنا ہے کہ نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ میں ملوث ایک سوڈانی، ایک شامی اور ایک درانداز کو جدہ اور ریاض سے گرفتار کیا گیا ہے۔
تینوں غیرملکی ملزمان کو حراست میں لے کر ابتدائی قانونی کارروائی کرلی گئی اور انہیں مقررہ سزا دلانے کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا ہے۔